502

پی ایس ایل 5 کے لیے کمنٹری پینل تشکیل دے دیا گیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 5 کے لیے کمنٹری پینل تشکیل دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 5 کے لیے کمنٹری پینل تشکیل دے دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پینل میں ڈینی موریسن، جونٹی روڈز، مائیکل سلیٹر ،رمیز راجا شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمنٹری پینل میں ایلن ویلکنز، وقار یونس، بازید خان، عروج ممتاز سمیت متعدد نامور کمنٹیٹر شامل ہیں۔

ایرن ہالینڈ اور زینب عباس ایونٹ میں پری زینٹرز کے فرائض انجام دیں گے جبکہ پینل کا باقاعدہ اعلان ایک دو روز میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی سی بی نے عمر اکمل کو پھر معاف کردیا

انگلینڈ کے سابق کھلاڑی ڈومینک کورک اور مارک باؤچر، جنوبی افریقہ کے ایچ ڈی ایکرمین اور کاس نائیڈو بھی کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق انگلش کمنٹیٹر ایلن ویلکنز پی ایس ایل کے شروع کے میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے، کچھ میچز کے بعد وہ کمنٹری پینل کو جوائن کریں گے۔

واضح رہے کہ غیرملکی کرکٹر 20 فروری سے شروع ہونے والی لیگ کے لیے پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ 20 فروری سے پی ایس ایل سیزن فائیو کا آغاز ہورہا ہے جس کی افتتاحی تقریب کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ 22 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں