514

پی سی بی نے عمر اکمل کو پھر معاف کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عمر اکمل کو ایک بار پھر سخت تنبیہ کرکے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے دوران ٹرینر سے الجھنے والے عمر اکمل نے ڈسلپنری کمیٹی کے سامنے معذرت کی جس کے بعد پی سی بی نے انہیں معاف کردیا۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ تمام فریقین کا موقف جاننے کے بعد یہ امر سامنے آیا ہے کہ یہ واقعہ غلط فہمی کی وجہ سے پیش آیا تھا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق عمر اکمل کی جانب سے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا گیا جس کے بعد بورڈ نے انہیں سرزنش کرتے ہوئے بطور سینئر کرکٹر ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا ہے، معاملہ اب ختم ہوچکا ہے، پی سی بی اور عمر اکمل اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔

تصویر ٹوئٹر پر دیکھیں

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمر اکمل کے غیرمہذب روئیے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سربراہی ہارون رشید کررہے تھے، کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر سہیل سلیم اور قانونی پینل کے ممبر شامل تھے۔

کرکٹر عمر اکمل کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے تھے اور اپنا موقف بیان کیا تھا۔

یاد رہے کہ عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوئے تو انہوں نے اپنے کپڑے اتارتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں چربی کہاں ہے؟عمر اکمل کی اس حرکت کے دوران نیشنل کرکٹ اکیڈمی اور پاکستان ٹیم مینجمنٹ کے اسٹاف بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں