357

پی سی بی ڈریم پیئرمہم؛ نسیم شاہ وسیم اکرم اور محمد حسنین نے وقار یونس کو چن لیا

لاہور: پی سی بی ڈریم پیئر مہم میں نوجوان فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ نے وسیم اکرم اور محمد حسنین نے وقار یونس کو ڈریم پیئر چن لیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سوشل میڈیا پر ٹیسٹ کرکٹ کے ڈریم پیئر بنانے کی مہم جاری ہے، جہاں مداحوں کے علاوہ کھلاڑی بھی اپنی خوابوں کی جوڑیاں بنانے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے رائٹ اینڈ لیفٹ کمبی نیشن کے لیے وسیم اکرم کو اپنا ڈریم پیئر چن لیا ہے جب کہ وقار یونس کے باؤلنگ ایکشن، جارحانہ مزاجی اور اسکلز کے معترف محمد حسنین نے بورے والا ایکسپریس کے ساتھ باؤلنگ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس موقع پر فاسٹ باؤلر محمد عباس نے حسن علی کے ساتھ باؤلنگ کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی کے کھلاڑیوں میں وسیم اکرم کے ہمراہ باؤلنگ کا انتخاب کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں