529

چمن میں لیویزلائن کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

چمن: صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز لائن کے قریب دھماکے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن کے تاج روڈ پر لیویز لائن کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکےمیں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ علاقے کو سیل کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں 2 لیویز اہلکار بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 28 دسمبر کو صوبہ بلوچستان کے شہر چمن میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ دھماکے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مولانا محمد حنیف سمیت 3 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، ڈاکوؤں اور پولیس میں مقابلہ، فائرنگ کی زد میں آکر 2 راہگیر جاں بحق

اس سے قبل 5 دسمبر کو چمن کے علاقے کلی ملک عبدالرحمان میں لیویز چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا تھا، بارودی مواد پھٹنے سے زوردار دھماکے سے چیک پوسٹ تباہ ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں