ہر وہ شخص جو سوشل میڈیا استعمال کرتا ہے وہ ضرور ’چین ٹپاک ڈم ڈم‘ کے فقرے سے واقف ہو گا-
فیس بک اور انسٹاگرام کی ریلز اور ویڈیوز میں اس کا استعمال کثرت سے کیا جارہا ہے۔
لیکن بظاہر بے معنی سے لگنے والے یہ الفاظ آئے کہاں سے اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر اتنے مقبول کیسے ہوگئے؟
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’چین ٹپاک ڈم ڈم‘ پر مشتمل مواد سے بھرے ہوئے ہیں اور اس میم نے تصاویر سے لے کر ویڈیوز اور آڈیو کلپس تک بے شمار شکلیں اختیار کیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ’چین ٹپاک ڈم ڈم‘ مشہور زمانہ بھارتی کارٹون ’چھوٹا بھیم ‘ کے ایک منفی کردار ٹاکیا کا تکیہ کلام ہے۔
23