کراچی : ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی پاکستان نے اعزازی شہریت ملنے پر مشکور ہیں اور کہا پاکستان میں اعلیٰ سول ایوارڈملنااعزازکی بات ہے، بے حد محبت ملنے پر پاکستان کا شکریہ اداکرتاہوں۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان میں اعلی سول ایوارڈملنااعزازکی بات ہے،2017میں صحیح سمت میں قدم اٹھایا، آج دیکھیں کہاں پہنچ گئے، تمام غیرملکی کھلاڑیوں نےاپناکرداراداکیا۔
I am truly honored to be given this civilian award.We took a small step in the right direction in 2017and look at us here today.All the foreign players played their part.Thank u Pakistan for the love shown to us.We only want U to experience cricket at home.#LOVEWINS https://t.co/BEVEJXmkH2
— Daren Sammy (@darensammy88) February 23, 2020
ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ محبت نچھاورکرنےپرپاکستان کاشکریہ اداکرتاہوں، ہم چاہتےتھےپاکستانی اپنی سرزمین پرکرکٹ دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائیو، لاہور قلندرز پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد
یاد رہے حکومت نے ویسٹ انڈیزکےکھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کا اعلی سول ایوارڈ اور اعزازی شہریت دینےکافیصلہ کیا تھا ، ڈیرن سیمی کو23مارچ کواعزازی شہریت اوراعلیٰ سول ایوارڈسےنوازاجائے۔
خیال رہے ڈیرن سیمی وہ واحد غیر ملکی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں بھر پور کردارادا کیا اور جب کوئی بھی غیر ملکی پاکستان میں آ کر کھیلنے کیلئے تیار نہیں تھا تو انھوں نے پاکستان آنے کی آمدگی ظاہرکی۔
ڈیرن سیمی سوشل میڈیا پر پاکستانیوں سے محبت کا اظہار اردو میں پیغام جاری کرتے رہتے ہیں اور پچھلے پانچ سالوں سے پاکستان سپر لیگ کا حصہ ہیں۔