465

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،کرنل مجیب الرحمان شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر ٹانک کے قریب کارروائی کے دوران 2انتہائی مطلوب دہشت گرد مارےگئے جبکہ  کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی، فورسز نے خفیہ اطلاعات پر  ٹانک کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کیا، فورسز کے گھیرائو کرنے پر دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  فائرنگ کے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے  اور بڑی تعداد میں اسلحہ اورمواصلاتی آلات تحویل لے لئے۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت: وین دریا میں گر گئی، 21 افراد جاں بحق

ترجمان کے مطابق  آپریشن کے دوران کرنل مجیب الرحمن جام شہادت نوش کرگئے، کرنل مجیب الرحمان شہیدکاتعلق استور کے علاقے بنجی سے تھا،  شہیدنےلواحقین میں بیوہ،3بیٹےاورایک بیٹی چھوڑی ہے۔

یاد رہے رواں سال جنوری کے آخر میں سیکیورٹی فورسز کی  شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک  ہوئے جبکہ 2جوان شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق  شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں