544

ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے سے 2 نومولود جاں بحق

بھکر: صوبہ پنجاب کے شہر بھکر کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے سے 2 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھکر کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن کا نہ ملنا دو نومولود کی جان لے گیا، آکسیجن نہ ملنے سے تین نومولود کی حالت تشویش ناک ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ورثا نے نرسری وارڈ میں احتجاج کیا اور عملے کے خلاف نعرے بازی کی گئی، ورثا کا کہنا ہے کہ آکسیجن کی کمی کی وجہ سے بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔

ورثا کے مطابق اسپتال عملے نے احتجاج کرنے پر اسپتال سے باہر نکال دیا، اسپتال انتظامیہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:“چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”، عابد شیر منہ دیکھتے رہ گئے

سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال میں وافر مقدار میں آکسیجن موجود ہے، دونوں بچوں کی قبل ازوقت پیدائش ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سندھ کے ضلع جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں نجی اسپتال میں مبینہ طور پر آکسیجن نہ ملنے سے 4 نومولود جاں بحق ہوگئے تھے، ورثا نجی اسپتال انتظامیہ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں