518

کراچی میں ہپناٹائز کرکے پولیو ورکر سمیت 2 خواتین سے زیادتی

کراچی: سچل کے علاقے میں ہپناٹائز کرکے پولیو ورکر سمیت 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سچل تھانے کے علاقے میں گودرا سوسائٹی ایوب گوٹھ میں پولیو ورکر سمیت 2 خواتین پر بہیمانہ تشدد کیا گیا اور پھر انہیں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،

پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر جب فلیٹ پر چھاپہ مارا تو ملزم کھڑکی سے کود کر فرار ہوگیا جب کہ فلیٹ سے ایک اور خاتون بیہوشی کی حالت میں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:کرونا وائرس پھیلنے کا خطرہ، ایران نے 54 ہزار قیدی رہا کردیئے

پولیس کے مطابق دوسری خاتون کو بھی ہپناٹائز کرکے فلیٹ لایا گیا تھا، مذکورہ خاتون سکندر گوٹھ کی رہائشی ہے جو گھریلو ملازمہ کا کام کرتی ہے اور چند روز قبل ہی ملتان سے کراچی آئی  ہے،

پولیس نے فلیٹ سے شواہد اکٹھا کرنے کے بعد متاثرہ خاتون کی مدعیت میں سچل تھانے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں