588

کرونا وائرس نے چین میں‌ مزید 22 افراد کی جان لےلی

بیجنگ : ہلاکت خیز کرونا وائرس نے چین میں مزید 22 افراد کو ہلاک کردیا، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 119 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس بے قابو ہوگیا ہے، تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 660 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد بھی 3412 سے زائد ہوچکی ہے اور مجموعی طور پر 56 ہزار مریض اب تک صحتیاب ہوئے ہیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو مزید 40 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے تاہم پہلے کی نسبت کرونا وائرس کے نئے کیسز میں مسلسل کمی بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

چینی حکام کے مطابق صوبہ ہوبی کے باہرمسلسل دوسرے روز کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا، جبکہ کرونا وائس کا آغاز چین کے وسطی صوبے ہوبی سے ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ووہان شہر میں قائم کیے گئے14 میں سے 11 عارضی اسپتال بند کر دیے گئے ہیں ۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار ہوگئی، اب تک کوروناوائرس کےباعث دنیا بھر میں 3800 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے مزید 248 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ روز جنوبی کوریا میں 21 افراد نے زندگی کی بازی ہاری ہے۔

دوسری جانب اٹلی میں ایک ہی روز میں ہلاکت خیز وائرس کے باعث 133 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اٹلی میں 366 ہوگئی جبکہ فرانس میں کرونا وائرس کے باعث اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں