497

کرونا وائرس کا خوف، اٹلی میں ہاتھ ملانے پر بھی پابندی عائد

روم : کرونا وائرس بچاؤ کےلیے اطالوی حکومت نے ملک بھر میں مصافحہ کرنے اور بوسہ دینے پر پابندی عائد کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یورپی ملک اٹلی میں بھی کرونا وائرس کے موت بانٹنے کا سلسلہ جاری ہے، اطالوی حکام نے ہلاکت خیز وائرس کی روک تھام کےلیے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے ملک بھر میں مصافحہ کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

اطالوی حکام نے میڈیا نمائندوں کو کرونا سے بچاؤ کےلیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ‘کرونا وائرس پر مکمل قابو پانے تک ملک بھر میں ہاتھ ملانے اور بوسہ دینے پر پابندی ہوگی کیونکہ اس سے ایک دوسرے تک وائرس پھیلنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیرس کے ریستوران نے اسکارف پہنی خواتین پر پابندی لگا دی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اٹلی میں فٹبال میچز کے دوران تماشئیوں کے آنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے، حکومتی اقدامات ملک بھر میں لاگو ہونے کے بعد لوگوں کو ملاقات کے وقت آپس میں 1 میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔

خیال رہے کہ اٹلی میں کرونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 107 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3089 سے زائد افراد متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 3250 ہوگئی ہے جبکہ 81 ممالک میں 95ہزار افراد وائرس کا شکار ہیں اور 53 ہزار سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں