473

’کشمیر کا مسئلہ حل کیا جائے‘ یورپی یونین پر دباؤ

برسلز: کشمیر کونسل یورپی یونین نے ایک بار پھر یورپی ممالک سے مسئلہ کشمیر حل کرانے کا مطالبہ کردیا۔

 کشمیر کونسل ای یو کا کہنا ہے کہ یورپی یونین بھارت سے مذاکرات میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اٹھائے۔ خیال رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ جےشنکر آج یورپی حکام سے مذاکرات کررہے ہیں۔

کشمیر کونسل کا کہنا تھا کہ مودی حکومت نے اقلیتوں کو متنازع شہریت بل سے نشانہ بنایا، یورپی حکام بھارت پر دباؤ ڈالیں، مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی انتہا کردی ہے۔

ادھر مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت بدستور جاری ہے اور وادی میں لاک ڈاؤن کا 198واں روز ہے، کشمیری روز مرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے بھی قاصر ہیں، دودھ بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں قتل ہونے والے پاکستانی نژاد نوجوان کی تفصیلات جاری، مزید 2 گرفتار

وادی میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بدستور معطل ہے، کرناٹک میں زیر تعلیم 3کشمیری طلبا کو گرفتار کر لیا گیا، طلبا کو پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر گرفتار کیا گیا۔ عالمی دباؤ کے باوجود بھارتی جارحیت تھم نہ سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں