397

کورونا وائرس، ترکی کا ایران کے ساتھ سرحد عارضی طور پر بند کرنیکا فیصلہ

انقرہ: ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے بعد ترکی نے بھی ایران کے ساتھ سرحد عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کے باعث ترکی نے ایران کے ساتھ سرحد عارضی طورپر پر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ترک حکومت کا کہنا ہے کہ اقدام کورونا وائرس کا خطرہ بڑھنے پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، واضح رہے کہ اس سے پہلے پاکستان، افغانستان نے ایران سے ملحقہ سرحد بند کردی تھی۔

یاد رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، اب تک 2458 افراد ہلاک اور 70 ہزار سے زائد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دبئی میں پاکستانی شہریوں نے بھارتی خاتون کو لٹنے سے بچالیا

کورونا وائرس دیگر ممالک میں بھی پھیلنے لگا ہے، چین کے بعد جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے جہاں 2 افراد ہلاک جبکہ متاثرین کی تعداد 556 ہوگئی۔

اٹلی میں بھی کورونا وائرس سے 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متاثرین کی تعداد 70 ہوگئی، اٹلی کے شمالی علاقوں میں اسکول بند کردئیے گئے، نظام زندگی معطل ہے، فٹبال میچ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے تحت بلوچستان حکومت نے پاکستانی زائرین کے ایران جانے پر پابندی عائد کردی ہے، تافتان میں 100 کے قریب زائرین کو واپس بلالیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں