370

کورونا وائرس نے دنیا میں ویمنزاسپورٹس کو بھی خطرے میں ڈال دیا

نیویارک: کورونا وائرس نے تیزی سے ترقی کرتے ویمنز اسپورٹس کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

حالیہ کچھ عرصے میں خواتین کے کھیلوں کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ویمن پلیئرز کی جانب سے مردوں کے برابر معاوضوں کے مطالبے میں بھی اضافہ ہونے لگا،کچھ ممالک میں اس حوالے سے پیشرفت بھی ہوئی،امریکا میں خواتین اور مرد فٹبالرز کے معاوضوں میں فرق کے حوالے سے ایک کیس بھی عدالت میں زیرسماعت ہے۔

اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے مینز اسپورٹس مالی بحران کا شکار ہیں، ایسے میں ویمنز اسپورٹس پر بھی منفی اثرات پڑیں گے،یہ خطرہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مردوں کے برابر سہولیات کی برسوں سے جاری جدوجہد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں