561

کورونا وائرس کا خدشہ: پی آئی اے کی چین کیلیے پروازوں کی بندش میں توسیع

کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) نے چین کے لیے پروازوں کی بندش میں 31 مارچ تک توسیع کر دی۔

پی آئی اے نے چین کے لیے پروازیں 24 فروری سے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا گیا تھا کہ پروازوں کی بندش میں توسیع کرنے یہ نہ کرنے کا فیصلہ مارچ میں کیا جائے گا۔

اب اطلاعات ہیں کہ قومی ائیر لائن نے چین کے لیے پروازوں کی بندش 16 مارچ سے بڑھا کر 31 مارچ تک کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گیس صارفین کے لئے بڑے ریلیف کا اعلان

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پابندی میں توسیع یا خاتمے کا فیصلہ مارچ کے آخر میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین سے منظر عام پر آنے والے کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 3 ہزار 285 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں بھی 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے تاہم وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور تمام افراد روبا صحت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں