491

کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد گرفتار

کوہاٹ: صوبہ خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی اداروں نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کرکے مطلوب دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے خفیہ اطلاعات پر صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر کوہاٹ میں کارروائی کرتے ہوئے نذر حسین نامی دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ نے جاری اعلامیے میں بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کے سر پر 10 لاکھ روپے انعام مقرر تھا، مذکورہ شخس خیبرپختونخوا اور پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف نے تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیا ہے: اسد عمر

ڈی پی او کوہاٹ نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، پانچ ریپیٹر، 3 دستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ ماہ قبل کوہاٹ کے علاقے لاچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کمانڈر کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا، حکومت نے اس کے سرکی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کررکھی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں