23

کوہلی فٹنس برقرار رکھنے کیلئے کونسا خاص دودھ پیتے ہیں؟

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کرکٹ کی دنیا کا ایک ایسا نام ہے، جسے دنیا ان کے کھیل کے ساتھ ساتھ ان کی فٹنس سے بھی جانتی ہے۔
ویرات کوہلی اپنے کرکٹ کیریئر کے آغاز سے لے کر اب تک اپنی فٹنس کو لے کر کافی فکر مند رہے ہیں، وہ خود کو فٹ رکھنے کیلئے ورزش کے ساتھ اپنی خوراک کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں تاکہ ان کی فٹنس برقرار رہے۔
یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ کوہلی اس وقت دنیا کے فٹ ترین کرکٹرز میں سے ایک ہیں۔
کیا آپ یقین کریں گے کہ ویرات گائے یا بھینس کا دودھ نہیں پیتے، جی ہاں! ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کوہلی گائے، بکری یا بھینس کا نہیں بلکہ بادام (آلمنڈ ملک) کا خاص دودھ پیتے ہیں۔
یہ بات انہوں نے کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں بتائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں