445

کویت اور عمان بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئے

مسقط/کویت سٹی : مہلک ترین کورونا وائرس نے عمان اور کویت بھی شہریوں کا اپنا شکار بنانا شروع کردیا، اب تک کویت اور عمان میں کورونا وائرس کے پانچ کیس ریکارڈ ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چین سے دنیا بھر میں پھیلنے والے ہلاکت خیز وائرس کورونا نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے، کورونا وائرس کے باعث اب تک 2 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے 5 کیس خلیجی ریاست عمان اور کویت میں بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کی بڑی کارروائی : خواجہ آصف کے بہنوئی کے گرد گھیرا تنگ

ایران کے مشہد المقدس سے کویت پہنچنے والے تین افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے تاہم ابھی حتمی رپورٹ شائع نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب ایران سے عمان پہنچنے والی دو عمانی خواتین کو بھی کورونا وائرس مبتلا پایا گیا ہے جس کے بعد عمان نے ایران جانے والی تمام پروازیں تا حکم ثانی معطل کردی ہیں۔

اس سے قبل بحرینی وزارت صحت نے پیر کی صبح اعلان کیا تھا کہ ایران سے آنے والا ایک بحرینی شہری مہلک ترین کورونا وائرس کا مریض پایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں