214

کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گھر پہلے بچے کی پیدائش

جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی نے اپنے گھر ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کے ذریعے دی۔

گلوکار نے اپنے بیٹے کے پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ننھے مہمان کو گھر میں خوش آمدید کہا۔

اس کے علاوہ جسٹن نے نومولود کا نام جیک بلیوز بی بی رکھا ہے جس حوالے سے انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر بتایا۔

واضح رہے کہ جسٹن بیبر نے امریکی ماڈل ہیلی سے 2018 میں شادی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں