کرتار پور : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کرتار پور راہداری کوپاکستان کی امن دوست خواہش کی عملی مثال قرار دے دیا ، انتونیو گوتریس نے گوردوارہ کا دورہ کیا، لنگر خانے میں کھانا کھایا اور لائبریری بھی گئے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس کی کرتارپور پہنچے تو ان کا استقبال وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نےکیا، کرتارپورگوردوارہ کی بندھک کمیٹی نے بھی انتونیوگوتریس کوخوش آمدید کہا۔
انتونیوگوتریس کوسنگ مرمرسےبنےکرتارپورگوردوارے کا دورہ کرایاگیا، مختلف مقامات دکھائےگئے اور تاریخ بتائی گئی، یواین سیکریٹری جنرل کوسکھ یاتریوں کودی جانیوالی سہولتوں سےآگاہ کیاگیا۔
بریفنگ میں بتایاگیا دربار کرتارپور صاحب سکھ برداری کیلئے مقدس حیثیت کا حامل ہے ، پاکستان میں سکھوں سمیت دیگرمذاہب کےماننےوالوں کومکمل آزادی ہے، راہداری کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس ترین مذہبی مقام تک بآسانی رسائی فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنیادی انسانی حقوق کا احترام کشمیر سمیت ہر جگہ ہونا چاہیے، انتونیو گوتریس
بعد ازاں لنگرخانے میں سیکریٹری جنرل نے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کیساتھ کھانا کھایا ، وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری اوردیگر حکام بھی کھانے میں شریک ہوئے،سیکریٹری جنرل نے روایت پر عمل کرتے ہوئے حوض کا پانی بھی سر پر ڈالا۔
سیکریٹری جنرل کو بندھک کمیٹی نے چادر پہنائی اورتحائف دیئے انتونیوگوتریس نےکرتارپوردربارمیں قائم لائبریری بھی دیکھی۔
کرتارپورروانگی سے قبل یواین سیکریٹری جنرل نے ڈی ایچ اےکنڈرگارٹن اسکول کادورہ کیا ، جہاں وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے ان کا استقبال کیا، انتونیو گوتریس نےبچوں کو پولیو سےبچاؤ کے قطرے پلائے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اسکول کےبچوں سےملاقات کی اور یادگاری کتاب میں کلمات بھی درج کئے، اس موقع پر انتونیو گوتریس نے کہا پاکستان کےوالہانہ استقبال ،مہمان داری کاشکریہ اداکرتے ہیں، پاکستان ماضی کی نسبت اب زیادہ پرامن ملک ہے، اقوام متحدہ پاکستان میں بیماریوں سے لڑنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کراتاہے۔