ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے صارفین کے لیے آمدنی کے حصول کا ایک نیا ذریعہ متعارف کرا دیا ہے۔
جی ہاں اگر آپ یوٹیوب پر لائیو اسٹریمنگ کرنا پسند کرتے ہیں تو کمپنی کی جانب سے کمانے کا نیا موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے کریٹیرز کےلیے ایک نیا فیچر جیولز متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے وہ ورٹیکل لائیو اسٹریمز کے ذریعے آمدنی حاصل کرسکیں گے۔
جیولز ایک ایسی ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے آپ پسندیدہ کریٹیرز کو ‘گفٹ’ کے طور پر بھیج سکیں گے۔
یہ فیچر ٹک ٹاک کے لائیو گفٹ فیچر سے ملتا جلتا ہے جس میں صارفین کوائنز خرید کر تحفے کے طور پر بھیجتے ہیں۔
یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جب ناظرین جیولز کو استعمال کرکے گفٹ ارسال کریں گے تو کریٹیرز کو روبیز موصول ہوں گے، ایک روبی کے عوض ایک امریکی سینٹ ملے گا، یعنی 100 روبیز کے بدلے ایک ڈالر ملے گا۔
اس فیچر سے آمدنی کا حصول ان کریٹیرز کے لیے ممکن ہوگا جو یوٹیوب پارٹنرز پروگرام کا حصہ ہوں گے۔
33