ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ پر عزم ہے کہ امریکہ میں موجود ایسے تارکین وطن کہ جن کا کسی ریاست سے کوئی تعلق نہیں ، کی مدد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے، سیکرٹری ہوم لینڈ
نیویارک (محسن ظہیر سے ) یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز (USCIS) کے ذریعے امریکہ میں موجود ایسے”نان سٹیزن افراد “( امیگرنٹس )کہ جنہیں دنیا کے کسی بھی ملک کی شہریت نہ رکھنے امیگرنٹس تصور کیا جاتاہے ، کے لئے امیگریشن بینیفٹس (فوائد) کے حوالے سے نیا ہدایت نامہ جاری کیا ہے ۔
ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق ”Stateless Individuals“ دنیا کے کسی بھی ملک کی شہریت نہ رکھنے والے افراد وہ لوگ ہیں کہ جو قانونی طور پر دنیا کے کسی بھی ملک کے شہری تصور نہیں کئے جاتے اور امریکہ میں ایسا سٹیٹس رکھنے کی صورت میں انہیں امیگریشن فوائدسمیت قانونی شناخت ، ہیلتھ ، ایجوکیشن کے مواقع اور روز گار تک سے انکار کیا جا سکتا ہے ۔
اردو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کے مطابق ”Stateless Individuals“وہ افراد ہو سکتے ہیں کہ جو پیدائشی طور پر ہی کسی بھی ریاست کے شہری نہ ہوں ، یا کسی ایسے خطے کہ جو جنگ ، تنازعات یا سرحدی تبدیلی کا شکار ہو، کی وجہ سے دنیا کی ’کسی بھی ریاست سے تعلق نہ رکھنے والے افراد ‘بن گئے ہوں ۔
ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری الے جینڈرو مئیر کاس کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں ایسے لوگ کہ جن کا کسی ریاست سے تعلق نہیں ہوتا ، وہ پریشانی اور خوف میں زندگی بسر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہوم لینڈ سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ پر عزم ہے کہ امریکہ میں موجود ایسے تارکین وطن کہ جن کا کسی ریاست سے کوئی تعلق نہیں ، کی مدد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے ۔ ایسے افراد، ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری الے جینڈرو مئیر کاس ، کا مزید کہنا تھا کہ ، اب امریکہ میں امیگریشن تحفظ اور بینیفٹس کے لئے اپلائی کرنے کے اہل ہونگے ۔