414

برطانیہ میں متعدد افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کرنے والا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

برطانیہ(رپورٹ:فیصل حسین ڈائریکٹر ایچ آر العدنان نیوز ) کے دارالحکومت لندن کے جنوبی علاقے میں متعدد افراد کو تیز دھار آلے کے وار سے زخمی کرنے والا حملہ آور پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘مسلح افسران نے جنوبی لندن کے علاقے اسٹریتھم میں ایک حملہ آور کو فائرنگ سے نشانہ بنایا جس نے متعدد افراد کو تیز دھار آلے سے زخمی کردیا تھا۔

واقعے کے بعد جاری بیان میں پولیس کا کہنا تھا کہ حالات کا جائزہ لیا جارہا ہے اور واقعے کو دہشت سے متعلق قرار دیا گیا ہے۔ بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ گولی لگنے والا حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے۔

جائے وقوع کے قریب کام کرنے والے ایک شہری کارکر طاہر نے میڈیا کو بتایا کہ مبینہ حملہ آور کو تین گولیاں لگی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘پولیس نے عوام کو علاقہ چھوڑنے کا کہا تھا کیونکہ حملہ آور کے بیگ میں بم ہے۔

پولیس نے واقعے کے فوری بعد اسٹریتھم میں شاپنگ سینٹر سمیت علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو علاقے سے دور نکلنے کی ہدایت کی۔

سوشل میڈیا میں اس واقعے کے حوالے سے کئی ویڈیوز جاری ہوئیں جن میں سے ایک میں کسی کو سڑک پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور پولیس افسران ایک کار پر اپنی بندوقیں تانے ہوئے ہیں۔ہیلی کاپٹرز نے بھی علاقے ک نگرانی شروع کی اور پولیس نے مذکورہ جگہ کے اطراف میں اپنی گاڑیاں کھڑی کیں۔
برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ ‘اسٹریتھم میں پیش آنے والے واقعے پر فوری سروس مہیا کرنے پر آپ سب کا شکریہ اور پولیس نے اس واقعے کو دہشت گردی سے متعلق قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ‘تمام زخمیوں اور متاثرین کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں