341

اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس مقابلہ ہوا جبکہ اپنے ہی داماد کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہوگیا۔

 تھانہ نیلور کے علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افسر زخمی ہوئے، جبکہ ملزم کی فائرنگ سے ساتھی زخمی ہوا جو دوران علاج دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریاض اپنے داماد ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا ردعمل میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی۔

پولیس نے ملزم کے ایک ساتھی کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس: گیس کی قیمتوں میں5 سے 15 فیصد اضافے کی منظوری کا امکان

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں وفاقی دارالحکومت میں تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہل کار شہید ہو ئے تھے۔ پولیس کے مطابق ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہل کار شدید زخمی ہو ئے تھے، جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جاں بر نہ ہو سکے۔

بعد ازاں آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار نے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے 2 ٹیمیں بھی تشکیل دی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں