412

کروناوائرس کا خطرہ، ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

پشاور: باچاخان انٹرنیشل ایئرپورٹ پر کروناوائرس کے پیش نظر ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ سامنے آگیا۔

 سیکریٹری ہیلتھ نے خیبرپختونخوا میں باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کروناوائرس پر احتیاطی تدابیر اور اقدامات سے متعلق جائزہ لیا۔

سی اے اے نے سیکریٹری ہیلتھ کو اسکریننگ اور مشینوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

سیکرٹری ہیلتھ نے ایئرپورٹ پر کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ کو مزید ڈاکٹرز فرارہم کیےجائیں گے۔ خیال رہے کہ باچاخان ایئرپورٹ پر خصوصی طور پر کروناوائرس سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کررہا ہے۔

بھارتی ظلم وجبر کشمیریوں کے حق خودارادیت کونہیں دبا سکتا،آرمی چیف

خیال رہے کہ کروناوائرس سے بچاؤ اور آگاہی سے متعلق وفاقی محکمہ صحت کے مزید اقدامات کررہی ہے، پاکستان کے 7بین الاقوامی ایئرپورٹس پر فوکل پرسن تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں باچاخان ایئرپورٹ پر خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاؤنٹر سے گزرا جارہا ہے، ہیلتھ کاؤنٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں