382

156 مسافروں سے بھرے طیارے میں اچانک دھواں اٹھنے لگا

تبوک: سعودی عرب میں کویتی ایئرلائن کے طیارے کو کیبن میں اچانک دھواں اٹھنے کے باعث ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی، اس حادثے سے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق طیارے کے کیبن میں اچانک دھواں اٹھنے لگا تھا جس کے باعث جہاز کو ہنگامی طور پر شعودی شہر تبوک میں اتارا گیا، طیارے میں سوار 156 مسافر محفوظ رہے۔

ایئرلائن ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مسافر سوار تھے، محفوظ لینڈنگ کے دوران کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک مسافر کی طبیعت بگڑی جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کیبن میں اچانک دھواں اٹھنے کی اصل وجہ اب تک سامنے نہیں آئی، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ مسافروں کو ایئرپورٹ ہوٹل منتقل کیا گیا ہے، بعد ازاں انہیں متبادل طیارہ فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جنگی جرائم کا الزام، حکومت نے سابق صدر کو عالمی عدالت کے حوالے کردیا

خیال رہے کہ اس سے قبل 22 جنوری کو رومانیا میں 169 مسافروں سے بھرے طیارے میں ہر طرف دھواں چھا گیا تھا، خوف کے باعث مسافروں کی چیخیں نکل گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں