383

‘پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کا کوئی کیس نہیں’

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  کا کہنا ہے کہ کروناوائرس پر 89موصول ہونیوالےتمام نمونےمنفی ہیں، پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کاکوئی کیس نہیں۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی زیر صدارت کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے ایمر جنسی کور گروپ کا اجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری ہیلتھ،ایگزیکٹو ڈائریکٹراین آئی ایچ،پاک فوج نمائندے اور ماہرین شریک ہوئے۔

اجلاس میں کروناوائرس کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا اب تک قومی ادارہ صحت کو کروناوائرس پر 89 نمونےموصول ہوئے ہیں، موصول ہونیوالےتمام نمونےمنفی ہیں، پاکستان میں اسوقت کروناوائرس کاکوئی کیس نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی عروج پر، 3 کشمیری شہید

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کو مربوط بنایاگیا ہے اور 4 لاکھ سے زائد باہر سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ ہوچکی ہے جبکہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ  کورگروپ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں، پورے ملک میں18 اسپتال مختص کئےگئے ہیں، اسپتالوں میں علیحدہ کمرے مختص کئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں