398

ترک صدر نے آخری وارننگ دیدی

انقرہ:‌ترک صدر رجب طیب اردوان نے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام کے شمال مغربی حصے ادلب میں ترک فوجی ٹھکانوں سے بشارالاسد اور اس کے حلیفوں نے انخلا نہ کیا تو ترکی فوجی کارروائی کا آغاز کردے گا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے پارلیمانی گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے طیب اردوان نے کہا کہ ترکی ادلب کا معاملہ اپنے ہاتھوں میں لے گا یہ بس کچھ وقت کی بات ہے۔

طیب اردوان نے کہا کہ ترک افواج مکمل طور پر تیار ہے اور کسی شب اچانک پرانی روایت کے مطابق فوجی آپریشن شروع کردے گا، ادلب سے متعلق اپنے منصوبے پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں، اس علاقے میں بشار الاسد اور اس کے حلیف روسی افواج نے پچھلے معاہدوں کے باوجود شہری املاک پر حملے کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آرنلڈ شوازنیگر کی وزیراعظم عمران خان کو آسٹریا ورلڈ سمٹ میں شرکت کی دعوت

ترک صدر نے کہا کہ یہ میری طرف سے آخری وارننگ سمجھیں، سچ بتاؤں تو ادلب آپریشن بس کچھ وقت کی بات ہے، ہم ادلب کو بشار الاسد اور اس کے حواریوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

طیب اردوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی قیمت پر اپنے ملک کے تحفظ اور شہریوں کی سیکورٹی کے حوالے سے درپیش خدشات سے نٹمنے کے لیے کوئی بھی اقدام کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں