372

بھارت کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی، جوان شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل اوسی کے کیانی سیکٹر سمیت وادی لیپہ میں بھی بلااشتعال فائرنگ کی، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے جوان امتیاز علی شہید ہوگیا۔ شہیدامتیازعلی ضلع نوشہرہ کے گاؤں پبی کے رہائشی تھے۔

خیال رہے کہ 10 فروری کو ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 خواتین، 2 بچوں سمیت 10 شہری زخمی ہوئے تھے جبکہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی، 1 لاکھ سے زائد چینی کی بوریاں برآمد

ایل او سی پر فائرنگ سے 2 جوان شہید، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، 3 بھارتی فوجی ہلاک

اس سے قبل 8 فروری کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہید جبکہ خاتون زخمی ہوگئی تھی۔ بھارتی جارحیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے جبکہ پاک فوج بھی منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے 3 بھارتی فوجی مارے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں