398

برطانیہ کا نیا پاسپورٹ سامنے آگیا

لندن: بریگزٹ کے بعد برطانیہ کا نیا پاسپورٹ سامنے آگیا ، اگلےماہ سے لوگ نیلے رنگ کا پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے، 1920 میں  نیلے رنگ کا برطانوی پاسپورٹ متعارف کرایاگیاتھا۔

تفصیلات مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن برطانیہ کا نیا پاسپورٹ سامنے لے آئے ، بریگزٹ کے بعدبرطانوی پاسپورٹ نیلےرنگ کاہو گا ، 32 سال بعد برطانوی پاسپورٹ اپنےاصل رنگ میں واپس آرہاہے۔

ہوم آفس نے کہا ہے اگلے ماہ سے لوگ نیلا پاسپورٹ حاصل کرسکیں گے ، 1920میں نیلے رنگ کا برطانوی پاسپورٹ متعارف کرایاگیا تھااور 1988 کے بعد جب  یورپی اکنامک کمیونٹی کے ممبران ڈیزائن کو ہم آہنگ کرنے پر راضی ہوگئے تھے تو مرحلہ وار اس کو پاس کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:2 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان

سکریٹری داخلہ پریٹی پٹیل نے کہا کہ بریگزٹ نے برطانیہ کو “دنیا میں ایک نیا راستہ قائم کرنے کا ایک انوکھا موقع فراہم کیا ہے، نیلا پاسپورٹ “ایک بار پھر ہماری قومی شناخت کے ساتھ جڑ جائے گا۔

یاد رہے 2017 میں برطانوی حکومت حکومت نے اعلان کیا تھا کہ یورپی یونین سے اخراج کے بعد برطانیہ میں ایک بار پھر نیلے اور سنہرے رنگ کا پاسپورٹ واپس آجائے گا۔

برطانوی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی تمام رکن ریاستوں میں سرخ رنگ کا پاسپورٹ رائج ہے، تاہم اس بلاک سے اخراج کے بعد برطانیہ اس پابندی سے آزاد ہو جائے گا۔

خیال رہے یکم فروری کو برطانیہ باضابطہ طور پر یورپی یونین سےعلیحدہ ہو گیاتھا ، تاہم علیحدگی کا یہ عمل 11 ماہ کے عبوری دور کے بعد اپنی تکمیل تک پہنچے گا، اس دوران برطانیہ یورپ سے نئے سرے سے تعلقات کے لیے مذاکرات کرے گا، 11 ماہ کی عبوری مدت میں موجودہ قوانین پر معاملات جاری رکھے جائیں گے۔

بریگزٹ کے نفاذ کے بعد اب 31 دسمبرتک کا دور عبوری ہوگا اور اس دوران برطانیہ میں یورپی قوانین لاگو رہیں گے اور یورپی یونین سے تعلقات کے بارے میں تفصیلات طے کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں