426

پی ایس ایل میں بڑی تکنیکی خرابی سامنے آگئی

کراچی: پی ایس ایل کے چھٹے میچ کے دوران بڑی تکنیکی خرابی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں تکنیکی خرابی سامنے آئی، بابر اعظم کے کیچ آؤٹ ہونے جسے امپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دیا تاہم کپتان سرفراز احمد نے ریویو لے لیا۔

سرفراز احمد کے ریویو لینے کے باوجود بابر اعظم ناٹ آؤٹ قرار دئیے گئے جس کی وجہ سے الٹرا ایج اسنیکو میٹر ٹھہرے۔

میچ کے دوران الٹرا ایج اور اسنیکو میٹر چل نہیں سکا، جس کے سبب تھرڈ امپائر نے اندازے کی بنیاد پر بابر اعظم کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈینی موریسن بھی پاکستان کے اعزازی شہری بننے کے خواہاں

تھرڈ امپائر کے فیصلے سے گراؤنڈ میں موجود کھلاڑی اور کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے لیکن سب کو فیصلہ قبول کرنا پڑا۔

کپتان سرفراز احمد تھرڈ امپائر کی جانب سے ناٹ آؤٹ قرار دئیے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے دکھائی دئیے تاہم انہیں امپائر کے فیصلے کے آگے سر خم تسلیم کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ سافٹ ویئر کی خرابی کے باعث میچ تقریباً 5 منٹ تک رکا رہا، تاہم بابر اعظم اگلے ہی اوور میں ٹائمل ملز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں دوسری کامیابی اپنے نام کرلی ہے، گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پشاور زلمی نے شکست دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں