417

وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے استعفیٰ دے دیا

اسلام آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی  افتخار درانی نے  استعفیٰ دے دیا  اور کہا عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ، پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا، افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے اپنی ذمہ داری سے استعفی دے دیا ، جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استعفی منظور کر لیا ہے۔

پی ٹی آئی سینئر رہنما افتخار درانی کا شمار وزیر اعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ، انھوں نے پانامہ کیس، فاٹاالیکشن کیلئےپارٹی میں بھر پور کردار ادا کیا جبکہ عام انتخابات میں بھی پارٹی کیلئےبھر پور خدمات سرانجام دیں، افتخار درانی کےپی کے معامل ےپر بھی وزیر اعظم کی ہدایات پر کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان سے دوستی کا اظہار، پاک امریکا تعلقات میں بڑی پیش رفت

افتخار درانی نے ذمہ داری سے سبکدوش ہونے کی تصدیق کر دی اور کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ، پارٹی کے لئے ہمیشہ خدمات سرانجام دیتا رہوں گا۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور میڈیا یوسف بیگ مرزا (وائی بی ایم) اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے اور اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کردیا تھا ، یوسف بیگ مرزا نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا۔

یوسف بیگ مرزا کو وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے امور میڈیا مقرر کیا گیا تھا۔ وہ کئی نجی چینلز میں کلیدی عہدوں پر قائم رہے جبکہ 9 سال تک پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) بھی رہ چکے ہیں۔ اس دوران انہوں نے سرکاری ٹی وی میں کئی اصلاحات کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں