448

بھارت نے کوئی جرات کی تو پاک فوج ہر طرح سے تیار ہیں ، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخارنے 27 فروری کویوم تشکراور یوم عزم قرار دیتے ہوئے کہاہم بھارت کی تمام دفاعی تیاریوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، بھارت نے کوئی جرات کی تو پاک فوج ہر طرح سے تیار ہیں، پاکستان پر کوئی انچ نہیں آنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا آپ سب کو27فروری کادن مبارک ہو ، پریس کانفرنس کا مقصد 27فروری کی مناسبت سے ہے اور ردالفساد کے تین سال مکمل ہونے کا جائزہ پیش کرنا ہے۔

27 فروری 2019 کا دن

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 27 فروری 2019میں پاک بھاعرت جنگ دستک دے چکی تھی، پلوامہ واقعے کے بعد بھارت نے بےجا الزامات لگائے تاہم پاکستان نے ذمہ دار ریاست کے طور پر ہر تعاون کی پیشکش کی، 25 اور 26فروری کی شب بھارت نے ناکام اور بزدلانہ کارروائی کی ، جو سرپرائز ہمیں دیناچاہ رہا تھا دشمن خود ناکام واپس چلا گیا ، دشمن کے دو لڑاکا طیارے مار گئے اور بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا۔

میجر جنرل بابرافتخار نے کہا 27 فروری کا دن ہماری تاریخ میں روشن باب ہے ، ایک سال قبل آج کے دن افواج پاکستان نے قوم کی امگوں پرپوراتر کر دکھایا، 1947 سے لیکر اب تک جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے شہداکے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں، دفاع وطن کیلئےتمام غازیوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آج کا دن یوم تشکر اور یوم عزم بھی ہے، ہم تمام ماؤں،بہنوں،بیٹیوں اورشہداکےلواحقین کوسلام پیش کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عزت اور وقار کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، ہم اپنے دشمن کی ہر سازش سے بخوبی آگاہ ہیں، جنگیں حب الوطنی اورعوام کی طاقت سےلڑی جاتی ہیں، مسلح افواج ہر خطرات کیخلاف دفاع وطن کیلئےہمہ وقت تیارہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اندرونی انتشار سے توجہ ہٹانے کیلئے جو کھیل کھیل رہاہے پاکستان اس سے بخوبی آگاہ ہے، بھارتی اشتعال انگیزی خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے اور بھارت کاطرزعمل خطےمیں قیام امن کیلئےشدیدخطرہ ہے۔

ایل اوسی پر بھارتی اشتعال انگیزی

میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ مشرقی سرحدپربھارت کی طرف سےہروقت خطرات ہیں، بھارتی فوج ایل اوسی پر معصوم بچوں کو بھی نشانہ بنانے سے نہیں چوکتی ، رواں سال اب تک384 سیزفائرکی خلاف ورزیاں ہوچکی ہیں، سیزفائر خلاف ورزیوں میں 2معصوم شہری اور30افرادزخمی ہوچکےہیں۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ17سالوں کےمقابلے میں2018میں سب سےزیادہ ہلاکتیں ریکارڈکی گئیں، افواج پاکستان ذمہ دار اور پیشہ وارانہ افواج ہے، بھارت کی سول ،ملٹری قیادت کے غیرذمہ دارانہ بیانات کو سنجیدگی سے لےرہے ہیں ، پاک فوج ایل اوسی پربھارتی جارحیت کامنہ توڑجواب دیااوردیتےرہیں گے۔

مقبوضہ کشمیر عالمی توجہ کا مرکز

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرایک بین الاقوامی فورم پرتسلیم شدہ تنازع ہے، جب ہمیں چھیڑاجاتاہےتوبھرپورجواب دیتےہیں، بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پرمعصوم اور نہتےشہریوں کونشانہ بناتی ہے، بھارت نے 2019میں غیرقانونی اقدام سے مسئلے کو مزید خراب کیا۔

میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ 207 دنوں میں مقبوضہ کشمیرکےعوام 73سال سےظلم وستم کی انتہاپرہیں، اب یہ مسئلہ پاکستان،بھارت کےدرمیان نظریاتی اورجغرافیائی تنازع نہیں رہا، مقبوضہ وادی میں انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ بنتاجارہاہے۔ظلم کےخلاف اٹھنےوالی آوازوں کواب دبایانہیں جاسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نےپھراعادہ کیامسئلہ کشمیرکاحل یواین قراردادوں سے ہوناچاہیے، آزادی کی جدوجہدمیں کشمیریوں کیساتھ تھے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ، گزشتہ20سال افواج پاکستان ، ادارے،قوم نے کامیاب جنگ لڑی۔

آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ملک بھرمیں ڈیڑھ لاکھ سےزائدانٹیلی جنس بیس آپریشن ہوئے، 17 ہزار دہشتگردوں کو مارا گیا ، 450ٹن سے زیادہ بارودی مواد تحویل میں لیاگیا، ایک ہزار سے زائد القائدہ کے دہشت گرد پکڑے یا مارے گئے، 70 ممالک کیساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ اور کئی نیٹ ورک کا خاتمہ کیا۔

میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساداسی طویل جنگ کی حالیہ کڑی ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 46ہزارکلومیٹرمربع دہشت گردوں سےخالی کرایا ، آج وطن عزیزکاکوئی حصہ ایسانہیں جہاں سبزہلالی پرچم نہ لہرایاہو، اس کامیابی کی بدولت قبائلی علاقوں کاکےپی میں ضم ہوناامن کی جیت ہے۔

دہشت گردی سے نجات کاسفر

انھوں نے کہا کہ امن کی جانب قوم ، میڈیا نے دہشت گردوں کے نظریے کو شکست دینے میں کرداراداکیا، دہشت گردی سے نجات کاسفربہت مشکل تھا، آج پاکستان میں کھیل کےمیدان آباد ہیں، ہم اپنے جھنڈےکےسفیدرنگ کوعزت وتعظیم سےدیکھتےہیں، پاکستان کےلئےان اقلیتوں کی قربانی کوعزت سےدیکھتےہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم نےمشکل وقت میں کامیابیاں بھی حاصل کیں،سفربھی کیا، ہم سب کی منزل پرامن ومستحکم پاکستان ہےجس کی جانب گامزن ہیں، بھارت کی استعداد کو دیکھتے ہوئے افواج پاکستان ہمہ وقت تیار ہے ، بھارت نے جب بھی غلط قدم اٹھایا افواج پاکستان نے جواب دیا۔

میجر جنرل بابرافتخار نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ امن کا راستہ اپنایاجائے ، بھارتی قیادت کےحالیہ بیان کےپیش نظرہم تیاری قابلیت پرکرتے ہیں، ہمیں یہ بھی دیکھناہےکہ کیایہ خطہ ان تمام چیزوں کامتحمل ہے، بھارت کی تمام دفاعی تیاریوں پر ہر طرح سے نظر رکھے ہوئے ہیں، پاکستان کا دفاع بھرپور ہے اورہماری استعداد 100فیصد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت کےتمام بیانات کوہم نے سنجیدہ لیاہے، بھارت دنیامیں دفاع پر سب سےزیادہ خرچ کرنےمیں تیسرےنمبرپرہے اور بڑے دفاعی بجٹ کےبعدپاکستان کا جواب بھی سب کےسامنے ہے بھارت نے کسی قسم کی جرات کی تومسلح افواج تیارہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آ نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیرکےحالات سےپوری دنیاواقف ہے، مقبوضہ کشمیرکےعوام جس کرب سےگزررہےہیں ہمیں اندازہ ہے، مسئلہ کشمیراب بھرپوربین الاقوامی توجہ کامرکزبن چکاہے، پاکستان تیارہےفیصلہ حکومت نےکرناہےکہ مسئلہ کشمیرکیسے حل کیاجائے۔

امریکا طالبان امن معاہدے

امن معاہدے کے حوالے سے میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان میں معاہدےکےمثبت نتائج آئیں گے، افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار سہولت کار کا ہے ، پاکستان افغان امن عمل کیلئے مثبت کرداراداکرتارہےگا۔

کرونا وائرس

کرونا وائرس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کروناوائرس پروزارت صحت اچھےطریقےسےنمٹ رہی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس دیر سے آنے کا مطلب ہے کہ اقدامات بہتر تھے، حکومت جب بھی کہےگی کرونا وائرس پر ایمرجنسی میں مدد فراہم کریں گے ، کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں