512

پھول نگر: فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

قصور: پنجاب کے ضلع قصور کے شہر پھول نگر میں جمبر کے قریب فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پھول نگر کے علاقے جمبر کے قریب گتا فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کا خوف ناک واقعہ حادثہ پیش آیا، جس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 9 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ فیکٹری کے اس حصے میں تباہی پھیل گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر بوائلر پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پایا۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں چند کی حالت تشویش ناک ہے، مزدوروں کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

آج رونما ہونے والے دیگر حادثات میں پنجاب کے شہر جھنگ میں چوکی مراد والا کے پاس ٹرالی الٹنے سے ایک مزدور جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہو گئے، ریسکیو ذرایع کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے ریکارڈ روم میں آگ لگنے کا حادثہ پیش آیا ہے، ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس سے ریکارڈ جل گیا ہے، فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں