463

بھارت میں‌ 15 افراد میں‌ کرونا وائرس کی تصدیق

نئی دہلی : بھارت میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، 15 اطالوی سیاحوں میں وائرس کی تصدیق کے بعد مریضوں کی تعداد 21 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق فلو سے مشابہ وائرس کے باعث دنیا بھر میں‌ اموات کا سلسلہ جاری ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 93 ہزار ہوچکی ہے جبکہ 3200 افراد کرونا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں پندرہ اطالوی سیاحوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد بھارتی حکام نے کرونا سے متعلق معلومات کےلیے 104 خصوصی ہیلپ لائن بھی متعارف کرادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کوہاٹ میں پولیس کی کارروائی، مطلوب دہشت گرد گرفتار

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حکام نے کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث ریاست اتر پردیش کے شہر نوئیڈا میں دو اسکول بند کردیئے گئے ہیں جبکہ دارالحکومت میں بہت سے اسکولوں نے والدین سے درخواست کی ہے کہ اگر بچوں میں سردی اور کھانسی کی علامات ظاہر ہوں انہیں گھروں میں ہی رکھیں۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس پر قابو پانے کےلیے 12 ارب ڈالر کے پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

عالمی بینک کا کہنا ہے کہ رقم کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی مدد کےلیے استعمال کی جائے گی، اس رقم سے شعبہ صحت کو مضبوط بنایا جائے گا۔

ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ 12 ارب ڈالر کے ابتدائی پیکج سے ادویات اور دیگر سامان خرید کر متاثرہ ممالک میں پہنچایا جائے گا جبکہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کےلیے 2 ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین سے باہر کے ممالک میں تقریباً 40 افراد کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہوئے، جبکہ چین میں 24 گھنٹے کے دوران 1 ہزار 792 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ چین سے باہر کیسز کی تعداد 10 ہزار سے بڑھ گئی ہے، اب تک دنیا بھر کے 73 ممالک میں یہ وائرس لوگوں کو متاثر کرچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں