508

بیلجیئم میں مزید 59 شہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

برسلز : کرونا وائرس نے بیلجیئم میں مزید 59 شہریوں کو اپنا شکار بنالیا، وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 109 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نہایت مہلک اور نئے وائرس COVID 19 سے دنیا بھر میں 98,424 افراد متاثر ہو چکے ہیں، اس کے تیزی سے پھیلاؤ کو تاحال نہیں روکا جا سکا ہے، تاہم حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اب تک 55,640 افراد اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ چین میں ہلاکتوں کی تعداد 3,042 تک پہنچ گئی، جب کہ 80,552 لوگ متاثر ہو چکے ہیں۔

بیلجیئم کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، برسلز میں 12، فلاندرز میں 65 اور والونیا ریجن میں 31 مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جلد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں کھیلنے جائے گی، ڈاکٹرکرسٹین ٹرنر

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ مریضوں کی اکثریت نے اٹلی کا سفر کیا تھا۔

خیال رہے کہ وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ اموات یورپی ملک اٹلی میں ہوئیں، جن کی تعداد 148 ہے، جب کہ مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3,858 ہو چکی ہے۔

ہلاکت خیز کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے یورپی حکام نے پورے یورپ میں ہنگامی حالت نافذ کرکے وائرس کے خدشے کے پیش نظر 80 فیصد سے زائد تقریبات بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

یورپی حکام کی جانب سے کرونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کےلیے یورپ بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرکے 3 ہفتے کےلیے یورپین پارلیمنٹ میں تمام وزٹرز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بیلجیئم کو کورونا وائرس سے ہوٹلنگ کی صنعت میں 10 ملین یورو کا نقصان ہوچکا ہے، عالمی سطح پر کرونا وائرس سے ایوی ایشن انڈسٹری کو 30 ارب ڈالر کے نقصان کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں