510

سزا یافتہ نوازشریف کا باہر جانا انوکھا ریلیف ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کابیرون ملک جانا انوکھا تھا، ایسا کبھی نہیں ہوا، ایک سزا یافتہ شخص کا باہر جانا انوکھا ریلیف ہے۔

 اعتزاز احسن نے کہا کہ این آر او ہو چکا، نوازشریف این آر او اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کر کےگئےہیں جب کہ پیپلزپارٹی نے زرداری صاحب کیلئےکوئی این آراونہیں کیا، آصف زرداری کیس صرف راولپنڈی سےکراچی منتقل ہوا ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ میاں صاحب سارا مال بچا گئے اور بیرون ملک بھی چلے گئے میاں صاحب کچھ طےکر کےگئےہیں اور اب وہ چاہتے ہیں مریم نواز بھی میرے پاس آ جائیں لیکن عمران خان کوخبربھی نہیں ہوئی کہ اتنا بڑا کام ہو گیا ہے۔

سینئر سیاستدان نے کہا کہ میاں صاحب وہی ہیں جوجیل سے سعودی عرب چلے گئے تھے، میاں صاحب نے جیل میں موجود ساتھیوں کوبھی نہیں بتایاتھا، نوازشریف ویسےنہیں گئے بلکہ این آر او ہوا ہے لیکن نوازشریف اس بار سعدرفیق و دیگر کو چھوڑ کر چلے گئے، این آر او بڑا معاہدہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ذخیرہ اندوزی کے خلاف بڑی کارروائی، ڈیڑھ کروڑ مالیت کی چینی برآمد

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نےاس باربھی اسی طرح کیاجیساماضی میں کیاتھا، نوازشریف 2000میں اپنےقریبی ساتھیوں کوجیل میں چھوڑکرچلےگئےتھے، میاں صاحب وہی میاں صاحب ہیں جو خفیہ معاہدہ کرکےچلےگئےتھے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف اتنے بیمار نہیں تھے جتنا بتایا گیا تھا، نوازشریف اگر بیمار ہوتے تو اسپتال میں داخل ہوتے اور نوازشریف جب گئے تو جہاز میں انگور کےگچھوں کے سامنےبیٹھے ہوئے تھے، نوازشریف جب پاکستان میں تھےبیماری پر کیا کچھ نہیں کہا جاتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں