526

کرونا وائرس، تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 15دن کی توسیع

کوئٹہ : بلوچستان میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 15دن کی توسیع کردی گئی ، تمام تعلیمی ادارے بدستور 31 مارچ تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سرداریارمحمدرند کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا ، جس میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں 15دن کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کہ تمام تعلیمی ادارےبدستور31مارچ تک بندرہیں گے۔

دوسری جانب حکومت سندھ نےسولہ مارچ سےاسکول کھولنےکافیصلہ کرتے ہوئے ہیلتھ ایڈوائزری جاری کردی ہے، جس میں پندرہ سےبیس روز پہلے بیرون ممالک سے آنے والے بچوں کا اسکول آنا ممنوع قرار دیا گیا اور وہ طلبہ کے جن کے رشتے داروں نے بیرون ملک سفر کیا ہے وہ بھی اسکول نہیں آسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:مہلک وائرس کا خوف، کورونا کانفرنس منسوخ

یاد رہے 2 روز قبل کوئٹہ میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، بچہ خاندان کے ہمراہ تفتان سے کوئٹہ پہنچا تھا اور فاطمہ جناح اسپتال میں بچےمیں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔متاثرہ بچے کا تعلق سندھ کے ضلع دادو سے ہے، بچے کا خاندان تفتان کے راستے ایران سے واپس آنے والے زائرین میں شامل تھا۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ حکومت کی بدلتی ہوئی صورت حال پر گہری نظر ہے،رپورٹ ہونے والےکیسز کی بہترین طبی نگہداشت کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں صورت حال مکمل قابومیں ہے، وفاق،صوبے عوام کو کرونا سے بچاؤ کے لیے ہنگامی بنیاد پرکام کر رہے ہیں۔

خیال رہے پاکستان میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے ، بلوچستان حکومت نےبھی عوامی آگاہی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس کے بعد تفتان اور افغان سرحد پر سخت اسکرینگ جاری ہے۔

گوادر اورتربت ایئرپورٹ پراسکریننگ کاکاُم مزیدموثربنانےکیلئےہدایات جاری کردی ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکراچی ائیرپورٹ پربارہ ہیلتھ ڈیسک قائم کردیئے ہیں ، یہ اقدام بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی سہولت کیلئےاٹھایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں