562

ڈبلیو ایچ او کی پاکستان میں ہوائی اڈوں اورزمینی راستوں پراسکریننگ کے نظام کی تعریف

کراچی : عالمی ادارہ صحت کے نمائندہ ڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا نے پاکستان میں ہوائی اڈوں اورزمینی راستوں پراسکریننگ کے نظام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس سے نمٹنے کے بر وقت اورمناسب اقدامات کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کےنمائندہ ڈاکٹرپلیتھا ماہی پالا نے کراچی ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے اقدامات اور اسکریننگ کے نظام کا جائزہ لیا۔

پلیتھا ماہی پالا نے ہوائی اڈوں اور زمینی راستوں پر اسکریننگ کے نظام کی تعریف کی اور کہا کروناوائرس سے نمٹنے کےبر وقت اورمناسب اقدامات کیےہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو کراچی ایئرپورٹ  پر سی اے اے کی جا نب سے  بریفنگ دی گئی ، ٹیم نے کرونا وائرس سے متعلق اسکریننگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عالمی ادارہ صحت ٹیم نے تجویز دی کہ اسکریننگ کے عمل کو مزید موثر بنا یا جائے اور ایئر پورٹ کےاحاطےمیں قرنطینہ کی سہولت فراہم کر نے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا

سی اے اے کی جا نب سے قرنطینہ کی سہو لت کے لئے کنٹینر رکھاجائےگا ، کنٹینر میں ہنگا می صورتحال کی صورت میں آئیسولیشن وارڈ کی سہو لت ہوگی۔

یاد رہے غیر ملکی ائیرلائنز کی ہیلتھ ڈیکلیریشن فارم سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسلام آباد اور پشاور ائیرپورٹ پر دو غیر ملکی طیاروں کو برج فراہم نہیں کئے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ہیلتھ ڈکلیئریشن کارڈ اور ایس اوپی پر عمل درآمد نہ کرنے والی ائیرلائنوں کے خلاف کارروائی اور جرمانے بھی کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں