531

پاک فوج کے 36 بریگیڈئیرز کی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ، جس میں سے 11میجرجنرل کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں بریگیڈیئر  سے میجر جنرل کے عہدے پر ترقیوں کی منظوری دی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 36 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانےوالے11میجرجنرل کا تعلق آرمی میڈیکل کور سے ہے، آرمی میڈیکل کور سے چوتھی خاتون عبیرہ چوہدری کو میجر جنرل کےعہدے پر ترقی دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجرجنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں فہیم عامر، راشد محمود، عبدالمعید، شاہد منظور، ارشد محمود ، محمد عاطف منشا ، افتخار حسن ،محمد عمر بشیر شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے اسدالرحمان،واجدعزیز،کامران تبریز،محمدرضا،چوہدری عامراجمل، جواداحمدقاضی،احسان علی،کامران نذیر، شبیر ناریجو، عادل رحمانی ، جاوید دوست چانڈیو، سید آصف حسین، محمد اسحاق خٹک، احمد بلال، محمد شہباز تبسم، ظفر اقبال  اور عمران اللہ بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی میڈیکل کور سے بریگیڈیئر محسن محمد قریشی ، بریگیڈیئر ظہیر اختر ، بریگیڈیئر محمود سلطان اور بریگیڈیئر حفیظ الدین کی میجرجنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق میجر جنرل کے عہد ے پر ترقی پانے والوں میں بریگیڈیئر سلمان سلیم ، میڈیکل کور کے بریگیڈیئر محمد ظفر علی ، بریگیڈیئر سید خرم شہزاد ، بریگیڈیئر بلال عمیر ، بریگیڈیئر عتیق الرحمن سلہریا اور میڈیکل کور کے بریگیڈیئر راؤ علی شان خان بھی شامل ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرس ہوئی تھی ، جس میں علاقائی، داخلی سیکورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ علاقائی امن واستحکام کا راستہ افغانستان سےگزرتا ہے، مشترکہ کوششوں اور تحمل سے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان پوری سنجیدگی سے خطے میں امن واستحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں