393

فرانس نے لاک ڈاؤن کی مدت 15اپریل تک بڑھا دی

فرانسیسی وزیراعظم ایڈ فلپ نے فرانس بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت 15 اپریل تک بڑھا دی ہے۔

فرانس میں اب تک ایک خاتون سمیت 5 پاکستانی کورونا وائرس کی وبا کے باعث فوت ہو چکے ہیں جبکہ فرانس کے اسپتالوں میں 24 گھنٹوں میں 299 افراد ہلاک ہوئے۔

کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد فرانس میں روزانہ بڑھتی جارہی ہے۔

گزشتہ روز صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعلان کیا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں مرنے والوں کی تعداد 1995افراد ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے باعث مرنے والوں میں ایک 16 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں