388

صبور علی نے ایک بار پھر پینٹنگ شروع کردی

معروف اداکارہ صبور علی نے ایک بار پھر سے پینٹنگ شروع کردی جس کی تصاویر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن ہوگیا ہے جس کے باعث فنکاروں سمیت تمام لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر فنکار اپنے گھروں میں ہی مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ صبور علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگر ام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں صبور علی پینٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔

صبور علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں اداکارہ کے اردگرد پینٹنگ کا تمام سازو سامان موجود ہے اور وہ خود ہاتھ میں برش تھامے پینٹنگ کررہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کبھی کبھی ہمارے لیے یہ بھی اچھا ہوتا ہے کہ ہم دوبارہ سے اُن چیزوں کے ساتھ جُڑ جاتے ہیں جن کو کرنے سے ہمیں خوشی ملتی ہے۔‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں