370

فکسنگ کے خلاف بولنے پر میرا کیریئر جلد ختم ہوگیا، عاقب جاوید

لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ فکسنگ کے خلاف بولنے پر میرا کیریئر جلد ختم ہوگیا۔

ایک انٹرویو میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ کرکٹر تو کئی قابو آئے لیکن مافیا کی کبھی نشاندہی نہیں ہوئی، فکسنگ کیخلاف بولنے پر مجھے دھمکیاں ملتی رہیں کہ تمہاری بوٹی بوٹی کردیں گے، ان کے خلاف بولنے پر آپ ایک حد تک اوپر جا سکتے ہیں، جسٹس قیوم رہورٹ میں بھی حقائق چھپائے گئے، کرپشن کیخلاف بولنے کی وجہ سے میرا کیریئر بھی جلد ختم ہوا، بعد ازاں ہیڈ کوچ نہ بن سکا، سلیم ملک کو بھی بورڈ میں نوکری ملنا چاہیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 20 سال پرانے معاملے پر کچھ نکلنا نہیں ہے، تاہم فکسنگ کی روک تھام کیلیے سخت ترین اقدامات اٹھانے ہوں گے، صرف کرکٹرز ہی نہیں بکیز اور مافیا پر بھی ہاتھ ڈالنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں