899

رشی کپور کی موت پر زیبا بختیار کا جذباتی پیغام

ماضی کی نامور پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے بھارتی اداکار رشی کپور کی موت پر انہیں یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے بالی ووڈ کے دو ستارے عرفان خان اور رشی کپور اپنے مداحوں کو اداس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔ دونوں کے انتقال کی خبر سن کر بھارت اور پاکستان میں موجود ان کے پرستاروں کو دھچکا لگا تھا اور لوگوں نے دونوں کی موت کو بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے بڑا نقصان قرار دیا تھا۔

اداکارہ زیبا بختیار نے بھی رشی کپور کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے ان سے جڑی چند خوبصورت یادیں شیئر کیں ہیں اور رشی کپور کے لیے نہایت جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔ زیبا بختیار نے رشی کپور کے ساتھ فلم ’’حنا‘‘کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے لکھا اپنے پیارے دوست رشی کپور کی موت کی خبر سن کر صدمے میں ہوں۔ وقت کتنی جلدی گزرجاتا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے ’’حنا‘‘ کی شوٹنگ کل ہی کی بات ہو۔

زیبا بختیار نے مزید لکھا میں تمہیں ہمیشہ یاد کروں گی اس نقصان کو برداشت کرنا واقعی مشکل ہے۔ تم ہمارے لیے سپر اسٹار تھےمیرے چندر پرکاش تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہو گے۔ تم نے فلم کی شوٹنگ کے دوران جو چیزیں مجھے سیکھائیں اس کے لیے تمہارا شکریہ، میں مزید اب نہیں لکھ سکتی صرف تمہاری حنا۔

واضح رہے کہ زیبا بختیار اور رشی کپور نے 1991 میں ریلیز ہوئی سپر ہٹ فلم ’’حنا‘‘میں ایک ساتھ کام کیا تھا یہ زیبا بختیار کی بالی ووڈ میں پہلی فلم تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں