767

وائٹ ہاؤس میں استعمال ہونے والی کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ کے نتائج مشکوک قرار

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے استعمال ہونے والی ٹیسٹ کِٹ کے نتائج کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر اسٹیو ہن نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ وائٹ ہاؤس کو خود کرنا ہوگا کہ وہ کورونا وائرس کے لیے وہی ٹیسٹ کِٹ استعمال کرتے رہیں گے جس نے غلط طور پر کئی ٹیسٹوں کی منفی رپورٹ دی ہے۔

امریکی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے ہن کا کہنا تھا کہ فیڈرل ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے وہائٹ ہاؤس کو اس ٹیسٹ کے متعلق ہدایات فراہم کی جاتی رہی ہیں لیکن ان پر عمل درآمد کرنا یا نہ کرنا وائٹ ہاؤس کا فیصلہ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ تجاویز کے برخلاف ملک بھر کے اسکول کھولنے پر مصر

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے عملے اور کورونا وائرس کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کے لیے ایبٹ لیبارٹری کی بنائی گئی ’’15 منٹس‘‘ ٹیسٹ کٹ استعمال ہورہی ہے جو صرف پندرہ منٹ میں نتائج دے دیتی ہے تاہم جمعرات کو اس ٹیسٹ پر ہونے والی تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ اس نے کئی ٹیسٹ کے غلط نتائج دیے اور انہیں منفی ظاہر کیا ہے۔

ہن کا کہنا تھا کہ ایف ڈی اے نے اس ٹیسٹ کی دستیابی کی منظوری دے دی ہے اور اس کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے تاہم اگر ڈاکٹر یا مریض کو شبہہ ہو کہ ان کے ٹیسٹ غلط طور پر منفی قرار دیے گئے ہیں تو ان کو دوسرا ٹیسٹ بھی کروالینا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں