472

کشمیر پر ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر پر ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، پاکستان میں کوئی بھی حکومت کشمیر پرسودا بازی نہیں کر سکتی ، ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سید فخرامام کی زیرصدارت کشمیر کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیر پر ڈیل کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کشمیر کے مسئلے پر حکومت اور اپوزیشن یک زبان ہیں ، پاکستان میں کوئی بھی حکومت کشمیر پر سودا بازی نہیں کر سکتی، یہ پیغام سرحد کے دونوں اطراف واضح ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

ہم سے کیے گئے وعدے پورے ہونے چاہئیں، پرویز الہیٰ

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کشمیر پر سیاسی جماعتیں، قوتیں یک زبان ، مکمل اتفاق رائے اور پاکستان کی ایک واضع پالیسی موجود ہے، کشمیر پر مودی کی ہٹ دھرمی کو کشمیریوں نے مسترد کردیا ہے اور مودی کی انتہاپسندپالیسیوں سےایل اوسی پرکشمیری عوام یک زبان ہوچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں “سب اچھا ہے” کےبھارتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے ، کشمیری نوجوان نسل کیلئے مودی کا کشمیر پلان ناقابل قبول ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے ، یورپی پارلیمنٹ میں کشمیر کے حوالے سے بحث بھارت کی ناکامی ہے ، 50 سال بعد سلامتی کونسل میں 3 بار کشمیر مسئلے پر بحث ہوئی، جس سے عالمی سطح پرمیڈیاپربھارت کے بیانیے کو ٹھیس پہنچی اور قوم کو اس نئی حقیقت کا سامنا کرنا ہے، کشمیر کی جنگ ایک طویل جنگ ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت بھی پاکستان پر دراندازی کا الزام نہیں لگا سکتا، کشمیر پر سب سے زیادہ آواز بین الاقوامی سطح پر یورپی اور امریکی پارلیمنٹ سے اٹھی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور کشمیری عوام یکجان اور ایک قوم ہیں، کشمیر پر مختلف اوربہتر تجاویز کے لیے فارن آفس کے دروازے کھول دیئے ہیں ، ہم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، کشمیری بہنوں بھائیوں کے حقوق کی جنگ ہم مل کر لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں