381

امریکا پاکستان میں سابق وزیراعظم کیخلاف کسی سازش میں ملوث نہیں،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن ( نیوز روم ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں سابق وزیراعظم کیخلاف کسی سازش میں ملوث نہیں۔میتھیو ملر کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ سامنے آنے والی دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ ہونے والی نجی گفتگو پر بات نہیں کر سکتا، سامنے آنے والی دستاویزات بھی ثابت نہیں کرتیں کہ امریکا نے کسی پاکستانی رہنما کا انتخاب کیا یا نہیں۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا نے سابق وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں