451

نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نوازا گیا

جکارتہ : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز سے نواز اگیا، جکارتہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی انڈونیشیا کے سرکاری دورہ پر جکارتہ پہنچے، نیول ہیڈ کوارٹرز اور میرین بریگیڈہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر متعلقہ حکام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

اس حوالے سے ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ نیول چیف کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا، ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو ایک پروقار تقریب میں انڈونیشیا کے اعلیٰ ترین فوجی اعزاز بنتنگ جالاسینا اوتاما سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپشن کیس کے ملزم عباس جاکھرانی کا گھر سب جیل قرار

اپنے دورے کے موقع پر نیول چیف نے انڈونیشیا کےنائب وزیر دفاع، نیوی کے سربراہ اور کمانڈنٹ آف میرین کور سے اہم ملاقاتیں کیں ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے اموراور دوطرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ نیول چیف نے مختلف فوجی تنصیبات کا دورہ بھی کیا، انہوں نےانڈونیشین میرینز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں