452

عمرہ ادائیگی سے واپسی پر خوف ناک حادثہ، 5 افراد جاں بحق

شیخوپورہ: پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے موٹر وے پر خانقاہ ڈوگراں کے قریب ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ پیش آ گیا، جس میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ شیخوپورہ میں خانقاہ ڈوگراں کے قریب موٹر وے پر ٹائر پھٹنے سے ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں 2 بھائیوں، ایک باپ بیٹا سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو گئے، ایک خاتون بھی ان میں شامل ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 3 بچوں کو تشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ ابتدائی طور پر حادثے میں چار افراد جاں بحق ہوئے تھے تاہم ایک زخمی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا تھا۔

امریکا کی سفری ایڈوائزری میں بہتری سیکیورٹی صورتحال کا اعتراف ہے: اسد مجید خان

یہ الم ناک حادثہ موٹر وے پر گلسیاں خانقاہ ڈوگراں کے قریب پیش آیا تھا، گاڑی میں سوار افراد سجاد ستار کو عمرے سے ادائیگی کے بعد واپسی پر انھیں لے کر چنیوٹ جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے۔

جاں بحق افراد میں 45 سالہ عبدالجبار، ان کا 10 سالہ بیٹا ابوحریرہ، 45 سالہ سجاد ستار، 42 سالہ زبیدہ رشید شامل ہیں، جب کہ زخمیوں میں 12 سالہ انس، اڑھائی سالہ حسن سجاد اور 7 سالہ انوشہ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں