PM Shehbaz Sharif Saudia visit 2024 276

وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب پہنچنے پر شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اہم ملاقاتیں ہوں گی

مدینہ منورہ (عثمان بن احمد)وزیراعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب پہنچ گئے۔پی ایم آفس پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر مدینہ منورہ کے گورنرایچ آر ایچ شہزادہ سلمان بن سلطان آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے رات مدینہ منورہ میں قیام کیا اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نماز ادا کی۔وزیر اعظم سعودی عرب میں قیام کے دوران عمرہ کی سعادت حاصل کریں گے اور سعود ی عرب میں سعودی پرنس محمد بن سلطان سمیت اعلیٰ سعودی حکام سے اہم ملاقاتیں کریںگے
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم بننے کے بعد میاں شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔بتایا گیا ہے کہ سعودی علی عہد سمیت سعودی حکام سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم پاک سعودیہ تعلقات اور پاکستان میں سعودی سرمائیہ کاری کے حوالے سے بھی خصوصی بات چیت کریںگے۔ ملاقاتوں میں غزہ کی صورتحال سمیت علاقائی، عالمی اور دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

اہم خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں۔۔۔ڈیلی میڈیا لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں